اسرائیل نسل کشی کا مرتکب، امریکا ہتھیار دینا بند کرے: امریکی یہودی تنظیم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل نسل کشی کا مرتکب، امریکا ہتھیار دینا بند کرے: امریکی یہودی تنظیم

امریکا میں ’’یہودی بآواز امن‘‘ نامی امریکی یہودیوں کی ایک تنظیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار نہ دیے جائیں، ورنہ پورے خطے میں جنگ لگ جائے گی، امریکہ اسلحہ دینا بند کرے۔

یہودی تنظیم جیوش وائس فار پیس  نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، مغرب کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم نظر انداز کرنا اور امریکا کی جانب سے غیر مشروط طور پر ہتھیاروں کی فراہمی کی وجہ سے آج یہ دن آیا ہے کہ مشرق وسطیٰ جھلس رہا ہے۔

امریکا ہر سال اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد دیتا ہے جبکہ غزہ پر بمباری کے بعد اس امداد کو کئی گنا بڑھا دیا گیا۔

یہودی تنظیم نے کہا کہ امریکہ کی پشت پناہی اور امداد کی وجہ سے اسرائیل نے ایران سے جنگ چھیڑی اور فلسطین میں بھی لوگوں کو بھوکا مار رہا ہے۔

یہودی تنظیم نے دو ٹوک کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور خطے میں جنگ پھیلا رہا ہے، امریکہ اسے مسلح کرنا بند کر دے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.