سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کیساتھ 3356 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 595 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 368 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.