انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے انڈر19 ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں شاہ زیب خان اور عبید شاہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 181 رنز سے شکست دے دی۔

جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہ زیب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے جبکہ کپتان سعد بیگ نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.