چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے  گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ذکا اشرف نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کے پیٹرن وزیراعظم کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو جن معاملات کی اجازت تھی انہیں وہ تمام امور کرنے دیے گئے اور ان معاملات سے روکا تھا جن کی اجازت نہیں تھی۔

 

فواد حسن فواد نے کہا کہ بطور وزارت بین الصوبائی رابطہ حکومتی ہدایات پر پی سی بی کے معاملات پر نظر رکھی ہوئی تھی۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کے چیئرمین ذکا اشرف نے چیئرمین کے ساتھ ساتھ بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ذکا اشرف حکومت کی جانب سے معاملات پر اختیارات نہ ملنے پر مستعفیٰ ہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P