رونالڈو نے میدان کے باہر بھی اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا

کئی سالوں سے فٹبال کے میدان میں بے شمار ریکارڈز اپنے نام کرنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے میدان سے باہر بھی  اپنے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

5 بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے اور کئی چیمپئنز لیگ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اپنے حریفوں کو شکست دے دی ۔

گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر ایکس پراب تک سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لمحات کے مجموعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔

گوگل کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھیلٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

رواں سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے کرکٹر میں ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑا۔

گوگل کی جانب سے اعزاز حاصل کرنے پر رونالڈو نے انسٹاگرام پر ایک مختصر سا ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے  پر شکرگزار ہوں’۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P