ایران کا ورلڈ کپ منتظمین کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرانے کا اعلان

ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پر سفری پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جس کی فیفا میں شکایت درج کرائیں گے۔

ایران فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ ایونٹ منتظمین کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ترجمان ایران فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے لاس اینجلس جانے کی اجازت دی جائے، جہاں ایران کا دوسرا میچ اتوار کو بیلجیم سے شیڈولڈ ہے۔

ترجمان کے مطابق منتظمین نے ہماری 2 روز قبل امریکا جانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P