وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آئندہ حج کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔

 

سردار محمد یوسف نے وزارتِ مذہبی امور سے متعلق امور اور وزارت کی جانب سے جاری اقدامات کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے آئندہ حج کے دوران پاکستانی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حج کے لئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P