محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ سٹروک کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوئٹہ، بہاولنگر، ڈی آئی خان اور جوہرآباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ان شہروں میں ہیٹ انڈیکس 54 ڈگری سے زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔
