روس کا امریکا کو ایران کیخلاف اسرائیل کی براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

روس کا امریکا کو ایران کیخلاف اسرائیل کی براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ

روس نے امریکا کو ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست فوجی امداد سے باز رہنے کا انتباہ جاری کردیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بدھ کو خبردار کیا کہ اسرائیل کو امریکا کی براہ راست فوجی مدد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کو شدید طور پر عدم استحکام کا شکار بنا سکتی ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق ریابکوف نے کہا کہ روس امریکا کو ایسی کسی بھی مدد فراہم کرنے یا اس پر غور کرنے سے باز رہنے کا انتباہ دیتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسرائیل اور ایران دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

دوسری جانب، روسی خفیہ ادارے کے سربراہ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات نازک ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.