ایران نے مذاکراتی وفد کو عمان بھیجنے کی تردید کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران نے مذاکراتی وفد کو عمان بھیجنے کی تردید کردی

ایران وزارت خارجہ نے مذاکراتی وفد کو سلطنت عمان بھیجنے کی تردید کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم مسقط بھیجے کی اطلاعات درست نہیں، ایران نے کسی مذاکراتی ٹیم کو عمان نہیں بھیجا۔

قبل ازیں غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے وفد کو عمان کے دارالحکومت مسقط بھیج دیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ ایران گورنمنٹ اور معراج ائیر لائن کے دو طیارے ایران سے اڑ کر جاتے دیکھے گئے، سول ایوی ایشن کے مطابق ایران گورنمنٹ پرواز کے طور پر ائیر بس 321 طیارے نے مسقط لینڈ کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.