کوئٹہ(یو این اے )نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر ´(این ڈی ایم اےµنے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے لیے موسم کی نئی وارننگ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ اثر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں تیز ہواں کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری (Olay) بھی ہو سکتی ہے، جس سے سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔ساحلی پٹی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوادر اور گردونواح میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے، جس کے باعث ماہی گیروں اور ساحلی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے نے مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال، خصوصا پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ یا برساتی ریلوں سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور آسمانی بجلی گرنے کے خدشے کے پیشِ نظر کھلے مقامات پر جانے سے احتیاط کریں۔
Next Post
You might also like