کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  سے بارش  – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کوئٹہ، زیارت میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  سے بارش 

محکمہ موسمیات نے بلوچستان  ` سندھ اور پنجاب کے چند مقامات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات اور کل بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، کوہلو، بولان، سبی، نصیر آباد، لورالائی، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، تربت اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش یا ژالہ باری  کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.