لورا لائی : ٹرک اور کار میں تصادم سے تین افراد جاں بحق – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لورا لائی : ٹرک اور کار میں تصادم سے تین افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں ٹرک اور کار میں تصادم سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوفناک حادثہ ڈیرہ غازی خان روڈ شبوزئی کے مقام پر پیش آیا جہاں ٹرک مخالف سمت میں آنے والی کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مرنے والے تینوں افراد کی لاشیں مقامی ہسپتال میں منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.