انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کل سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ ہفتے کو افغانستان سے کھیلے گی۔

ورلڈ کپ میں شریک سولہ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کے ڈی گروپ میں نیوزی لینڈ، نیپال، افغانستان شامل ہیں، پہلے روز میزبان جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔

آئرلینڈ کی ٹیم امریکہ کےمدمقابل ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں ہفتے کو ایکشن میں ہوں گی۔ سعد بیگ کی قیادت میں کھیلنے والی قومی ٹیم ایک ہفتے سے جنوبی افریقہ میں ہے۔

پاکستان اور افغانستان کا آخری میچ انڈر نائن ٹین ایشیا کپ میں ہوا تھا جس میں قومی ٹیم تراسی رنزسے فاتح رہی تھی۔ کپتان سعد بیگ نے ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے کا اظہارکیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P