الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی کوریج کے حوالے سے قومی،مقامی مبصرین اور میڈیا کیلئے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کمیشن خود سے یا کسی کی درخواست پر مقامی یا بین القوامی مبصرین کو انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دے گا، انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے والے مبصرین کے پاس ایکریڈیشن کارڈ ہونا لازمی ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ ’انتخابی عمل کے مشاہدے کیلئے مبصرین کو ادارے کی جانب سے جاری اجازت نامہ دینا ہوگا، جس کے بعد حکومت کیجانب سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بغیر کسی کو انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتخابی عمل کے مشاہدہ کیلئے مبصرین کو کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ ڈسپلے کرنا لازمی جبکہ این جی اوز یا سول سوسائٹی کے نمائندگان اپنے ادارے کے اتھارائزیشن سرٹیفیکٹ کیساتھ کارڈ کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکیں گے۔