Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی

حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  صوبے بھر میں اسلحہ کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

اِسی طرح دفعہ 144 کے تحت پانچ یا زائد افراد کے اجتماعات و جلوسوں اور پر ایک ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزید برآں نوٹیفکیشن کے مطابق پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ واقعات اور پولیس موبائلز پرحملوں کے بعد سخت اقدامات اُٹھائے گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More