نوکنڈی (نمائندہ مشرق ) نوکنڈی کے قریب تین گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، تین افراد جان بحق اور اٹھارہ زخمی ہوگئے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی پیں۔ پولیس کیمطابق نوکنڈی میں گزشتہ رات ریکوڈک سائٹ روڈ پر تین گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد میں زیادہ تر افغان باشندے شامل ہیں جو ایران جانے کے سفر پر تھے۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک مقامی ڈرائیور جبکہ دو افغان باشندے شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر نوکنڈی سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ شدید زخمیوں میں سے پانچ افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس تھانہ نوکنڈی کے ایس ایچ او غلام دستگیر بڑیچ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، جبکہ ہسپتال عملے نے زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کیں۔
Trending
- Daily Mashriq Quetta10-05-2026
- نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی سافا عہدیداران سے سائیڈلائن ملاقات
- معرکہ حق کی کامیابی کاپہلاسال، افواج پاکستان کی قوم کومبارکباد
- ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہورہےہیں: سی این این
- سپاہی سے لےکرفیلڈ مارشل تک سب کوسلام پیش کرتے ہیں: رانا ثناء اللہ کا معرکہ حق کی تقریب سے خطاب
- معرکہ حق میں فتح کی سالگرہ پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پر وقار تقریب
- پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافے کا نوٹس لے لیا
- معروف اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تبادلہ خیال
- وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے
You might also like