پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ستمبر میں سالانہ بنیاد پر 19 فیصد اضافے کے بعد 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو 9 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ماہانہ بنیاد پر آئی ٹی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال ستمبر سے رواں سال ستمبر تک آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران آئی ٹی برآمدات 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 80 کروڑ ڈالر ہو گئیں۔

حکومت نے اڑان پاکستان پلان کے تحت مالی سال 2028-29 تک آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P