ورلڈ کپ 2027 کیلئے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے: فخر زمان

قومی بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2027 کے لیے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے، جس طرح کی وکٹیں بن رہی ہیں، سب کے ذہن میں ورلڈ کپ ہی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ تمام کھلاڑی ڈومیسٹک سیزن کھیل کر آ رہے ہیں اور بہت اچھی فارم میں ہیں، ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے شائقین خوش نہیں، جب آپ اچھا کھیلتے ہیں تو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ہر سینئر اور جونیئر کھلاڑی یہی کوشش کرتا ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے، ون ڈے کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ بھی ہے، اس لیے میں اس کے لیے زیادہ پُرجوش ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P