پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونے والا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔

13 سے 16 اگست تک بینڈیگو اسکواش سینٹر، میلبورن میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ثنا بہادر نے آسٹریلیا کی ریچل گرینہ کو 1-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 3 ہزار ڈالرز تھی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ثنا بہادر کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان اسکواش کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P