فرانس میں لاعلاج مریضوں کو موت کا رضاکارانہ حق دینے کا بل منظور

فرانس کی قومی اسمبلی نے ایک ایسے بل کی حتمی منظوری دے دی جس کے تحت لاعلاج بیماریوں میں مبتلا بالغ افراد کو اپنی زندگی کے خاتمے کے لیے مہلک دوا حاصل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ 

یہ فیصلہ اختتامی طبی نگہداشت سے متعلق کئی برسوں پر محیط بحث و مباحثے کے بعد سامنے آیا۔ اس کے تحت لاعلاج بیماریوں کے حامل بالغ افراد کو موت کا آپشن حاصل ہوگا۔

اس بل کی منظوری کے بعد اب قانون کے مطابق سخت شرائط پوری ہونے کی صورت میں درخواست دینے والے شخص کو جان لیوا دوا فراہم کی جا سکے گی۔

اگر مریض خود دوا استعمال کرنے کے قابل ہو تو وہ اسے خود استعمال کرے گا، دوسری صورت میں ڈاکٹر یا نرس اسے یہ دوا دیں گے۔

فرانسیسی قانون کے مطابق اس سہولت سے صرف وہ بالغ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو فرانس کے شہری یا وہاں کے قانونی رہائشی ہوں۔ جبکہ انکی کیفیت جان لیوا اور لاعلاج بیماری کے ایسے مرحلے میں ہوں جو انتہائی سنگین یا لاعلاج اور آخری مرحلے تک پہنچ چکا ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P