لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی ، امریکی صدر کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی ، امریکی صدر کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی ہوگئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ،اسرائیلی وزیر اعظم اور لبنانی صدر نے 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

 

دنیا بھر میں 9 جنگیں حل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات رہی اور یہ 10ویں جنگ ہوگی،لبنان اور اسرائیل کے حکام 34 سالوں میں پہلی بار منگل کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے ملے۔

اسرائیل اور لبنان کے ساتھ پائیدار امن کے حصول کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی ہے،امریکی وقت کے مطابق باضابطہ طور پر آج شام 5 بجے سے 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.