کوئٹہ :صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میںماہ رمضان کے آخری عشرے میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہری اور دکاندار پریشان ضلعی انتظامیہ اور دیگر کنٹرول کرنے والے ادارے خاموش شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں کوئٹہ شہر سمیت دیگر اضلاع میںپیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں اور دکانداروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہر کی مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں بھکاری جھنڈ کی صورت میں گھومتے نظر آتے ہیں، پیشہ ور بھکاریوں میں زیادہ تر خواتین، نوجوان لڑکیاں اور کم عمر بچے شامل ہیں جو دکانداروں اور شہریوں سے زبردستی خیرات وصول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی بڑی تعداد مساجد کے باہر بھی جمع رہتی ہے اور نماز کے دوران مساجد کے دروازوں پر ڈیرے ڈالے رکھتی ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہریوں اور دکانداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور شہر میں بھیک مانگنے کے اس سلسلے کو روکا جائے ۔
You might also like