مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا کو ملکی انتخابات میں مداخلت دعوت پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے، عمران خان نے کہا ہے آؤ امریکا میری مدد کرو، ان کا ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ ؟ ’’ہم غلام نہیں ہیں‘‘ کا نعرہ کہاں گیا؟
یہ بات مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اور مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کو بھی الیکشن کے نتائج پر اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، میڈیا پر چلائے گئے غیر حتمی نتائج کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہم الیکشن کمیشن کے ترجمان نہیں مگر یہ قوانین ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے بلاوجہ کی انارکلی اور انتشار پھیلا جارہا ہے، پی ٹی آئی والے اس وقت بھی انتشار پھیلارہے تھے جب چین کے صدر آرہے تھے، بجلی کے منصوبے بن رہے تھے، اسی طرح طاہر القادری کے ساتھ بیٹھ کر وہ قبریں کھود رہے تھے، آر ٹی ایس تو 2018ء میں بیٹھا اور آج یہ دھاندلی کی بات کررہے ہیں۔