مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا،ترجمان وائٹ ہاؤس – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا،ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

 

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونیوالے جہازوں کی مکمل ناکہ بندی ہے۔

 

کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.