وزیرِ اعظم سعودیہ پہنچ گئے، جدہ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیرِ اعظم سعودیہ پہنچ گئے، جدہ ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اپنے دورہِ سعودی عرب پر جدہ پہنچ گئے۔

جدہ پہنچنے پر شہزادہ سعود بن مشعال بن عبدالعزیز نائب گورنر مکہ ریجن، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال کیا۔

جدہ میں وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے دو طرفہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

خیال رہے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور وزیرِ اعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

شہباز شریف 15 سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا سرکاری دورہ کریں گے، زیر اعظم پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کے لیے ترکیہ کا بھی دورہ کریں گے۔

فورم کے دوران وزیر اعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ فورم میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے "لیڈرز پینل” میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں، فورم کے موقع پر وزیراعظم کی صدر رجب طیب ایردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.