لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ، لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی، ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.