انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیرِ اہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر (بی سی سی آئی ) جے شاہ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روہت شرما ہی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم 2023 کے ورلڈکپ کا فائنل نہ جیت سکے لیکن ہم ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے 10 میچز جیت کر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے۔