حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی سبی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا ہے۔ یہ فیصلہ دورہ آسٹریلیا 24-2023 کےلیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے ان کے انکار کی تحقیقات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی ایک کمیٹی کی طرف سے مکمل سماعت کے عمل کے بعد اور معاملے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے خیالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حارث کا سینٹرل کنٹریکٹ یکم دسمبر 2023 سے ختم کر دیا گیا ہے اور انہیں 30 جون 2024 تک کسی بھی غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی این او سی بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.