محسن نقوی کا سری لنکن ہائی کمشنر کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ، مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا کہ محسن نقوی نے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی، جبکہ انہوں نے پریکٹس کے لیے موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P