وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی ، وزارت قانون و انصاف نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس امین الدین خان آئینی بنچ کے سربراہ تھے، انہوں نے 30 نومبر کو عہدہ سے ریٹائر ہونا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.