پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان جنوبی افریقہ ویمنز ٹی 20 سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق تینوں میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں کھیلے جائیں گے، شائقین کا داخلہ مفت ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ویمنز ٹی 20 سیریز کے لیے پانچ رکنی کمنٹری پینل اور ایک پریزینٹر ہوں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بازید خان، اعجاز احمد، حجاب زاہد، کائنات امتیاز اور ثنا میر سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ سویرا پاشا پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.