بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، جہاں کوہالہ پل پر قائم مقام صدر آزاد کشمیر و سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

استقبال کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے “جئے بلاول، جئے زرداری” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، بلاول بھٹو زرداری کو سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں دارالحکومت مظفرآباد لایا گیا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین اور چوہدری محمد ریاض بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P