کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمےت بلوچستان کے دےگر علاقوں مےں گرمی کی شدت مےں اضافہ ہونے کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی اور لوڈشےڈنگ مےں100فےصد اضافہ کردےا ہے جس سے شدےد گرمی کے باعث عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہے کےسکو کے افےسر ہو ےا پی آر او وہ عوامی شکاےت سننے کی بجائے موبائل بند کرتے ہےں بعض علاقوں مےں متعلقہ اےس ڈی او ےا دےگر افےسران انہوںنے عوام سے شکاےت تو دور کی بات ہے متعلقہ لوگوں کے موبائل کو بلاک کردےا ہے تاکہ وہ ان کو فون نہ کرسکے واضح رہے کہ اس وقت کوئٹہ سمےت بلوچستان کے دےگر علاقوں مےں گرمی کا راج ہے سےنٹی گرےڈ 40سے اوپر ہے دوسری جانب بجلی کا نہ ہونا اےک مسئلہ بن چکا ہے بلوچستان کو کےسکو اور گےس والوں نے تجارت اور تجربہ گاہ بنادےا ہے جب سردی ہوتی ہے تو گےس کی کمی اور لوڈشےڈنگ مےں اضافہ اسی طرح جب گرمی آتی ہے تو بجلی کی آنکھ مچولی ہونے کے ساتھ لوڈشےڈنگ کے دورانےہ مےں سو فےصد اضافہ اور وولٹےج مےں کمی کردی جاتی ہے عوامی حلقوں نے حکومت وقت اور خاص کر وزےراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کےا کہ صوبائی اسمبلی نے کئی بار ممبران کی شکاےت پر کےسکو چےف کو اسمبلی مےں طلب کرلےا لےکن نتائج وہی کے وہی ہے بلکہ لوڈشےڈنگ مےں مزےد اضافہ بھی کردےا گےا ہے۔
You might also like
