بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کے لئے 3 ججز کو نامزد کر دیا

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کے لئے 3 ججز کو نامزد کر دیا۔رجسٹرار بلو چستان ہائی کورٹ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کیلئے ججز کی نامزدگیاں کر دیں الیکشن ٹربیونل 1 کے لئے جسٹس عبداللہ بلوچ کو نامزد کیا گیاجبکہ الیکشن ٹریبونل 2 کے لئے جسٹس روزی خان بڑیج اور الیکشن ٹریبونل 3 کے لئے جسٹس عامر نواز رانا کو نامزد کیا گیا ہے۔رجسٹرار کے مطابق بلو چستان ہائی کورٹ ججز کی نامزدگی کے بعد الیکشن کمیشن ٹربیونلز کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P