کوئٹہ ( ایریا رپورٹر)عام انتخابات کے نتائج کیخلاف سیاسی جماعتوں کے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے عام افراد بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں، قومی شاہراہوں کی بندش کے باعث جہاں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ وہی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مہنگائی کا نیا طوفان آرہاہے ۔ سڑکوں کی بندش کے باعث دیگر صوبوں سے کھانے پینے کی اشیاءکی ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے خاص طورپر سبزیوں کی قیمتوںمیں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کوئٹہ میں گزشتہ ہفتے کی بنسبت رواں ہفتے سبزیوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوںمیں اضافہ ہواہے ۔ غیر یقینی صورتحال کے باعث زخیرہ اندوزبھی محترک ہو گئے ہیں۔ بعض اشیاءکی قلت کو جواز بنا کر قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب شاہراہوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہورہاہے ، شہریوںنے سنگین نوعیت کے اس گھمبیر صورتحال پر نگران حکومت اور تمام ارباب اختیا رسے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
You might also like