پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ بڑی سوچ بچار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا بہت بڑا اعزاز ہے، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں اپنا سفر جاری رکھوں گا۔