کویت نے فراڈ ، دھوکا دہی اور دیگر الزامات پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

کویت نے فراڈ ، دھوکا دہی اور دیگر الزامات پر 3 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی

کویت کی حکومت نے3 ہزار 43 افراد کی شہریت ختم کردی، یہ کویت میں میں شہریت کی منسوخی کا تازہ ترین سلسلہ ہے۔

کویت میں شہریت کی تصدیق کی منتظم کمیٹی نے جمعرات کو دھوکا دہی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر ان افراد سے کویتی شہریت واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

جن لوگوں کی شہریت ختم کی گئی، ان میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2 ہزار 863 افراد شامل ہیں، جن کے پاس دوہری شہریت ہے۔

اب اس فیصلے کو منظوری کے لیے کویت کی وزراتی کونسل کو بھیجا جائے گا، حال ہی میں قائم کی کمیٹی نے اگست سے اب تک شہریت کی منسوخی کے 12 ہزار سے زیادہ معاملات درج کیے ہیں۔

یاد رہے کہ ساڑھے 3 ماہ کے عرصے میں کویت کی حکومت نے مختلف الزامات ثابت ہونے پر 9 ہزار سے زائد لوگوں کی شہریت منسوخ کی ہے۔

کویت کے پہلے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور داخلہ فہد الیوسف نے کہا کہ ایسی خواتین جنہوں نے کویتی مردوں سے شادیاں کر رکھی ہیں، کویتی مردوں کی مطلقہ یا بیوہ ہیں، کویت میں رہائش رکھتی ہیں، ان کی ملازمتیں محفوظ ہیں اور ان کی مقررہ تنخواہیں انہیں ملتی رہیں گی، اگر ایسی خواتین ریٹائرڈ ہوچکی ہیں تو ان کی پنشن بھی انہیں ملتی رہے گی۔

حکام پہلے ہی مارچ کے اوائل سے ہزاروں افراد کو دھوکا دہی یا کسی اور قومیت کے حامل ہونے کی وجہ سے کویتی شہریت سے محروم کر چکے ہیں، کویتی قانون کے تحت دوہری شہریت رکھنے پر پابندی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.