Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان برقرار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 9ویں سیزن میں بھی سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا ہے۔ 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اپنی ٹیم کا کپتان برقرار رکھے جانے کا اعلان ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد پی ایس ایل کے پہلے سیزن سے ہی ٹیم کے کپتان ہیں۔

سرفراز کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ ان ہی کی کپتانی میں کوئٹہ کی ٹیم ابتدائی دو سیزن کی فائنلسٹ بھی رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More