بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت بیکری مصنوعات کے خلاف مہم جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت بیکری مصنوعات کے خلاف مہم جاری

کوئٹہ:بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت بیکری مصنوعات کے خلاف جاری مہم کے تحت کوئٹہ ، کچلاک اور خاران کے مختلف علاقوں میں بیکری یونٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران مزید 20 سے زائد بیکری مالکان کو جرمانہ جبکہ متعدد کو وارننگ اور اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔انسپیکشن ٹیموں نے بیکریوں و بیکنگ یونٹس سے ایکسپائرڈ کلرز، فلیورز اور زنگ آلود مشینری برآمد کی جبکہ متعدد مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات، گندگی اور ورکرز کی ذاتی حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں بھی پائی گئیں۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق تمام متعلقہ یونٹس کو فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس منسوخی اور یونٹ سیلنگ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی وقار خورشید عالم کے مطابق عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ غیر معیاری اور مضر صحت خوراک کی تیاری و فروخت جرم ہے جس کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور فوڈ سیفٹی کے مقررہ اسٹینڈرڈز کےحوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بی ایف اے کی مہم عوامی صحت کے تحفظ اور فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں جاری رہے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.