بلوچستان ہائیکورٹ کا عوامی شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بلوچستان ہائیکورٹ کا عوامی شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس جاری

بلوچستان ہائیکورٹ نے عوامی شکایات کیلئے واٹس اپ نمبر اور ای میل ایڈریس کا اجرا کر دیا۔

ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہری جوڈیشل افسران اور عملے سے متعلق یا خلاف شکایات درج کراسکتے ہیں۔

شہری واٹس ایپ نمبر 03350926534 اور ای میل ایڈریس complaints@bhc.gov.pk پر شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق شکایات، درخواست تحریری، پی ڈی ایف یا تصاویر کی شکل میں درج کرائی جا سکتی ہیں، وائس نوٹس موثر نہیں ہوں گے۔

بلوچستان ہائیکورٹ عدالتی نظام میں احتساب اور شفافیت پر عملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.