فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اعلیٰ حکام نے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے دورۂ ترکیہ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P