Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا

لاس اینجلس میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں تین گول اسکور کرکے حریف ٹیم پر اپنی برتری قائم کی۔

 

امریکا نے دوسرے ہاف میں بھی عمدہ کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک مزید گول کیا اور مجموعی برتری 4-0 تک پہنچا دی۔

 

پیراگوئے کی ٹیم میچ میں زیادہ مزاحمت نہ کر سکی تاہم اس نے دوسرے ہاف میں ایک گول اسکور کرکے خسارہ کچھ کم کیا، یوں میچ کے اختتام پر امریکا نے پیراگوئے کو 1-4 سے شکست دے کر اہم کامیابی اپنے نام کی۔

 

دوسری جانب میچ کے آغاز سے قبل لاس اینجلس میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی تیسری رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں شائقینِ فٹبال کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

تقریب میں مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام پیش کیے گئے، جنہیں شائقینِ فٹ بال نے بھرپور انداز میں سراہا۔

 

اس سے قبل فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی سب سے پہلے میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تھی۔

 

اس تقریب میں فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More