ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، نواز شریف – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ایک بیان میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، ہم معصوم جانوں کے المناک نقصان پر گہرے غمزدہ ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی میں کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ آج علی الصبح اسرائیل نے ایران پر بڑا حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی سمیت 4 اعلیٰ فوجی افسران اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.