اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر ترکیہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر ترکیہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران پر حملوں کے بعد خطے کو ’تباہی‘ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو روکے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی ڈاکوؤں کو ختم کرنا چاہیے جو عالمی اور علاقائی استحکام کو نشانہ بناتی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی حکمت عملی ایران پر حملوں کی لہر کے ساتھ خطے بالخصوص غزہ میں خون، آنسو اور عدم استحکام کے انتہائی خطرناک مرحلے میں لے جانے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ایران پر اسرائیل کے حملے ایک واضح اشتعال انگیزی ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.