Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

امریکا ایران کشیدگی پر پاکستان کا اہم ممالک میں تعینات سفراء سے مشاورت کا فیصلہ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات کے پیش نظر حکومت نے اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ۔۔

 

اسلام آباد میں پاکستانی سفرا کی منی کانفرنس کل اور پرسوں منعقد ہوگی جس میں مشرق وسطیٰ اور دیگر اہم خطوں میں تعینات سفرا کو شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں امریکا اور دیگر ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا بھی شریک ہوں گے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عمان اور اردن کے سفرا بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

 

اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، سفارتی اثرات اور پاکستان کے ممکنہ کردار پر غور کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق کانفرنس کی سفارشات حکومت کو پیش کی جائیں گی اور پاکستان کے ثالثی کردار سے متعلق آئندہ لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More