Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

پاکستان ریلوے نے مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کر لیا

حکومت نے دعوٰی کیا ہےکہ پاکستان ریلوے کا خسارہ ختم ہوگیا اور ادارے نے تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کرلیا۔ قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان ریلویز کو دو ارب 41 کروڑ روپے کا منافع ہوا۔

 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت ریلوے کی جانب سے تحریری جواب پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان ریلوے نے مالی تاریخ میں پہلی بار مسلسل دوسرے سال منافع حاصل کیا ہے۔وزارت کے مطابق مالی سال دو ہزار چوبیس۔پچیس میں ریلوے نے دو ارب اکتالیس کروڑ روپے منافع کمایا جبکہ آمدن 93 ارب 60 کروڑ روپے اور اخراجات 91 ارب 18 کروڑ روپے رہے۔

 

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ مالی سال دو ہزار 2022-23 میں ریلوے کو 8 ارب 46 کروڑ روپے خسارہ ہوا تھا، تاہم 2023-24میں یہ ادارہ بحال ہو کر 41 کروڑ روپے منافع میں آ گیا۔وزارت کے مطابق مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی آمدن میں اضافہ ہوا جس سے مجموعی مالی صورتحال بہتر ہوئی اور آمدن پہلی بار 93 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔مزید بتایا گیا کہ دو ہزار 2021-22میں 7 ارب 60 کروڑ اور 2020-21میں 8ارب 19 کروڑ روپے خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More