ممبئی میں بل بورڈ گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ممبئی میں بل بورڈ گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک

بھارت کے شہر ممبئی میں بل بورڈ گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ریت کے طوفان اور شدید بارش کے باعث عمارت پر نصب بل بورڈ اچانک گرگیا، جس کے نتیجے میں سڑک پر موجود درجنوں افراد اس کے نیچے دب گئے۔

کمشنر بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا کہنا ہے کہ بل بورڈ غیرقانونی طور پر لگایا گیا تھا کیونکہ بی ایم سی نے اس کی تنصیب کیلئے لائسنس جاری نہیں کیا تھا۔ واقعے کے بعد وزیراعلی ممبئی ایکناتھ شندے نے شہر کے تمام بل بورڈز کے خصوصی آڈٹ کا حکم دیا اور کہا کہ غیرقانونی بل بورڈز کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.