بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔

بابر اعظم بطور کپتان اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست ہیں، یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا بطور کپتان 56 میچز میں 44 کامیابیاں حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.