امریکا و ایران میں چند روز بعد پھر بات چیت ہو سکتی ہے: امریکی اخبار – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

امریکا و ایران میں چند روز بعد پھر بات چیت ہو سکتی ہے: امریکی اخبار

معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا و ایران میں چند روز بعد بات چیت کا ایک اور راؤنڈ ہو سکتا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور ایران میں سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے، ایران کے ساتھ سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں، علاقائی حکام کے مطابق چند روز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع کی کوشش بھی کی جا رہی ہے، امریکا، ایران کے مختلف بیانات کے باوجود مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.